• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 صبح
  • پاکستان

بھارتی اسپانسرڈ 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے بھرپور عزم اور جنگی مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے علاقے میں ان کے لیے گنجائش محدود کردی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے