• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 1:48 شام
  • پاکستان

قافلے میں شامل 32 گاڑیوں کی فہرست بھی تیار، ٹریس کرکے بند کیا جائے گا، پولیس ذرائع

لاہور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث ریلی و قافلے میں شریک 32 گاڑیوں اور 41 کارکنوں کی فہرست مرتب کرلی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی 14 سے 16 ستمبر تک کی سرگرمیوں کا ریکارڈ شامل کرکے گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل کارکنان دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ریلی کی سہولت کاری اور کارنر میٹنگز کرتے رہے جبکہ 27 ستمبر اسلام اباد دھرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جاتی رہی۔

سیاسی جماعت کے کارکنان کی 32 گاڑیاں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کیلئے استعمال ہوتی رہیں، کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑیاں ٹریس کرکے بند کی جائیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے