مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
واشنگٹن: امریکا میں تین بڑے ٹی وی چینلز کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔
میڈیا چینلز کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت جاری کیاگیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہا ہے کہ آج سے ٹی وی پول(TV pool) صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے سی این این کو اس کی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے روکنے کے باعث کیا گیا ہے۔
مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے اس یک جہتی کا اظہار صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔
تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ان کے داخلے کی دستاویز منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
صدر ٹرمپ نے ان تینوں اداروں کے صحافیوں پر داخلہ بند کرتے ہوئے کسی خاص نیوز کی نشاندہی نہیں کی تھی۔ ساتھ ہی یہ بھی دھمکی دی تھی کہ دیگر نیوز اداروں کے صحافیوں پر بھی وائٹ ہاوس کے دروازے بند کیے جاسکتے ہیں۔
امریکا میں فضائی بحران، ہزاروں پروازیں متاثر
سی این این، ایم ایس ناو اور پولیٹکیو نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ صدرٹرمپ کے اقدام کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کریں گے۔
