• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:15 صبح
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

ریاض: سعودی عرب کے ایک سینئر عہدیدار نے سعودی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے حالیہ دورہ یو اے ای کے دوران سعودی عہدیدار اور مشرق وسطیٰ کے حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو امارات میں صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی تھی۔

اسرائیلی اور اماراتی دونوں حکام نے اس ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ”جنگی مجرم“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود دوحہ اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔

برطانوی براڈ کاسٹر پیئرز مورگن نے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے پوچھا کہ کیا وہ نیتن یاہو کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں، جس پر انھوں نے جواب دیا کہ ”یقیناً۔ غزہ میں جو کچھ کیا گیا ہے وہ جنگی جرائم ہیں، اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ جنگی مجرم ہے۔“

مڈٹرم الیکشن: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ووٹرز کے نام کھلا خط

انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی جواز ایسے حملوں کو درست قرار نہیں دے سکتا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے