• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 3:08 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

ناسک(18 ستمبر 2026): بھارت آوارہ کتوں کے خلاف ایکشن نہ لینے پر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے علاقے نپھاڑ میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف ایک انتہائی دلچسپ اور انوکھا احتجاجی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے پر مظاہرین نے غصے میں آ کر سرکاری دفتر کے اندر ہی کتے چھوڑ دیے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نپھاڑ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ان کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مقامی افراد اور سیاسی کارکنان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

بھارت میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینے پر انوکھا اقدام، انتظامیہ کے دفتر میں آوارہ کتے چھوڑ دیے گئے https://t.co/FwnQ2oxG8v — Ali Tanoli (@alitanoli889) September 18, 2026

بھارت میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینے پر انوکھا اقدام، انتظامیہ کے دفتر میں آوارہ کتے چھوڑ دیے گئے https://t.co/FwnQ2oxG8v

— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 18, 2026

اسی سلسلے میں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے کی قیادت میں مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے بوریوں سے آوارہ کتے نکال کر براہِ راست افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔

اس انوکھے احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے چیف آفیسر کو طنزیہ طور پر نوٹوں کی مالا پہنانے کی کوشش بھی کی گئی۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، خواتین اور سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ اتنے سنگین مسئلے کے باوجود اب تک اس کے حل کے لیے کوئی مؤثر عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے