قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے قافلے پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
