• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 11:58 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

دبئی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز 68 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) تیل کی قیمت بھی 95 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 103 ڈالرز 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں اہم بینچ مارک رواں ہفتے پہلی بار مئی کے وسط کے بعد 100 ڈالرز فی بیرل سے زائد پر ہفتہ وار اختتام کی جانب گامزن ہیں۔

بحری راستوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث خطے میں جہاز رانی کی سرگرمیاں متاثر ہونے اور تیل کی رسد میں طویل تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، صدر ٹرمپ

دونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے