• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:09 صبح
  • پاکستان

پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے حکومت نے مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا کرکے مایوس کیا، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے حکومت کو لچک دکھانی چاہیے تھی، لیکن حکومت نے ڈیڈ لاک پیدا کر کے مایوس کیا، حکومت کے پاس ملک کو دہشت گردی اور معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضد اور انا سے ملک نہیں چلتے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج سے حالات مزید خراب ہوں گے، ملک قرضوں میں ڈوبا ہے، عوام پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کو پرواہ ہی نہیں ہے۔

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، خان صاحب کے ذاتی معالج تک رسائی کے معاملے پر بھی ڈیڈ لاک ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اپوزیشن نے مذاکرات کرکے اچھا کیا، حکومت ایکسپوز ہوگئی، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

شوکت یوسفزئی بولے پہلے کہتے تھے پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرتی، جب ہم مذاکرات کی طرف آئے تو حکومت بھاگ رہی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے پی نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج سے شروع ہوگا، اپوزیشن کے مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت مذاکرات کے دو دور ہوئے جو گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے: صدر آزاد کشمیر

کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا

ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے: ذرائع

نایاب مہمان پرندہ وائٹ سی ایگل 155 سال بعد پاکستان کی فضاؤں میں آ پہنچا

خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ائیرپورٹ کو متبادل بنانے کا منصوبہ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہوسکتے ہیں؟ سعد رفیق

نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم

حکومت اپوزیشن مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟ متضاد بیانات سے صورتحال غیر واضح

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری ان پر ہوگی: شوکت یوسفزئی

• 1 گھنٹے پہلے امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

• 1 گھنٹے پہلے بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

• 1 گھنٹے پہلے آسانی سے ہو یا مشکل سے، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ

آسانی سے ہو یا مشکل سے، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ

• 2 گھنٹے پہلے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

• 2 گھنٹے پہلے ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ

ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ

• 3 گھنٹے پہلے کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے