چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
دبئی : حکومت عمان نے بھارت کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں، بالخصوص طلبہ کیلیے سفری ہدایات (ٹریول ایڈوائزری) جاری کی ہے جس میں ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ممبئی میں عمانی قونصل جنرل کی جانب سے جاری کی گئی سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں علاج معالجے کے اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں، خصوصاً ایسے مریضوں کے لیے جنہیں انتہائی نگہداشت یا ہسپتال میں طویل قیام کی ضرورت پڑے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایسی صورتحال میں بغیر انشورنس سفر کرنے والے افراد کو اچانک بھاری مالی اخراجات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
عمانی قونصل خانے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بھارت روانگی سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی ہیلتھ انشورنس پالیسی حادثات، ہنگامی طبی صورتحال اور ضروری علاج معالجے کے اخراجات کا احاطہ کرتی ہو۔
قونصل خانے نے ادویات اور ضرورت پڑنے پر طبی انخلا (میڈیکل ایویکیوشن) کی سہولت بھی انشورنس میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ٹریول ایڈوائزری میں بھارت میں زیر تعلیم عمانی طلبہ پر خصوصی زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسی مناسب ہیلتھ انشورنس حاصل کریں جو ان کے پورے تعلیمی قیام کے دوران مؤثر رہے۔
قونصل خانے کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو طبی ہنگامی صورتحال میں بہتر تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر متوقع مالی بوجھ سے بھی بچانا ہے۔
بھارت کا رخ کرنے والے عمانی شہریوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو علاج معالجے کے لیے مختلف بھارتی اسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں عمانی طلبہ بھی بھارتی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔
عمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ریلوے معاہدے کی توثیق کردی
