• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

بلومبرگ نے معاملے سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران عالمی منڈیوں تک خام تیل پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ بننے والی کلیدی پائپ لائن پر حملوں اور اس کی بندش کے بعد سعودی عرب اب آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی سپلائی مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مملکت نے اگست کی سطح کے مقابلے میں رواں ماہ کے ابتدائی 10 دنوں میں آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں پہلے ہی اضافہ کر دیا تھا اور اب سپلائی کو مزید بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے بحران سے بچنے کے لیے سعودی عرب 'ایسٹ ویسٹ' پائپ لائن کو استعمال کر رہا تھا تاہم گزشتہ ہفتے اس پائپ لائن کو کم از کم دو مقامات پر نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دو علاقائی عہدیداروں کا بتانا ہے کہ یہ پائپ لائن کئی ہفتوں تک غیر فعال رہے گی۔

بلومبرگ کے مطابق پائپ لائن پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں سے قبل ہی تیل کی لوڈنگ کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا تھا جبکہ حالیہ ہفتوں میں ایک درجن سے زائد سعودی بحری جہازوں کا بیڑا آبنائے ہرمز کے بالکل باہر انتظار کر رہا تھا۔

سیٹلائٹ تصاویر سے بھی گزشتہ چند دنوں کے دوران خلیج فارس میں واقع سعودی عرب کے ایک بڑے ایکسپورٹ ٹرمینل پر تیل بردار جہازوں کی لوڈنگ میں اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ سعودی آرامکو پائپ لائن کی بندش کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے ہرمز کے راستے ترسیل میں کتنی اور کس تیزی سے اضافہ کر سکتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ستمبر کے اوائل میں آرامکو اپنی مجموعی برآمدات کو بڑھا کر 40 لاکھ بیرل یومیہ کے قریب لے آئی تھی جس میں سے تقریباً 10 لاکھ بیرل یومیہ آبنائے ہرمز کے راستے اور باقی بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ینبع بندرگاہ کے ذریعے برآمد کیا جا رہا تھا۔

بلومبرگ، ورٹیکسا اور کپلر کے جمع کردہ ٹینکر ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اگست میں سعودی تیل کی مجموعی ترسیل کم ہو کر تقریباً 30 لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی تھی جو کہ کم از کم گزشتہ 9 سالوں کی کم ترین سطح ہے۔

ترک پولیس کا ہم جنس پرستوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں افرادگرفتار

مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

باب المندب کی بندش رُکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب کی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی: ڈیلی میل کا دعویٰ

ایران میں تباہ ہونیوالے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری

جولائی میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملے ایک سخت گیر دھڑے نے قیادت کی اجازت کے بغیر کیے: امریکی اخبار

شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان

بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی: بلومبرگ

• 38 منٹ پہلے ترک پولیس کا ہم جنس پرستوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں افرادگرفتار

• 39 منٹ پہلے ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

• 3 گھنٹے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے، سروے

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے، سروے

• 3 گھنٹے پہلے ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟

ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟

• 3 گھنٹے پہلے عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا

• 4 گھنٹے پہلے گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

• 4 گھنٹے پہلے مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے