• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 11:40 صبح
  • پاکستان

ایرانی حکام بغداد جانے والی پروازوں کو عراق کے شہر نجف کے ہوائی اڈے کی طرف منتقل کرنے کے امکان پر بھی کام کر رہے ہیں

ایران نے تہران سے عراق کے دارالحکومت بغداد اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کی مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے نافذ ہوگا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی حکام بغداد جانے والی پروازوں کو عراق کے شہر نجف کے ہوائی اڈے کی طرف منتقل کرنے کے امکان پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پروازوں کے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تسنیم کے مطابق تہران سے دیگر بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازیں فی الحال متاثر نہیں ہوں گی اور اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ان میں استنبول کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں۔

پروازوں میں یہ تبدیلی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی اور بحری آمدورفت پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے وفود نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ثالثوں کے ذریعے طویل مذاکرات کیے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے