لندن: برطانیہ کے سینئر صحافی اور پاکستان پریس کلب یو کے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار انتقال کرگئے۔
انہیں منگل کی شام دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کی نمازِجنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
شوکت ڈار کا شمار برطانیہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے بانیوں میں ہوتا تھا، وہ تقریباً 35 برس سے عملی صحافت سے وابستہ تھے، ان کے انتقال پر لندن سمیت برطانیہ بھر کی صحافتی برادری شدید صدمے سے دوچار ہے۔
شوکت ڈار اپنے اعلیٰ اخلاق اور خوش مزاجی کے باعث ہر حلقے میں یکساں مقبول تھے، ٹریڈ یونین سے وابستگی کے سبب وہ ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم نظر آتے، کسی صحافی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو وہ اس کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے، جب کہ پاکستان میں کسی میڈیا گروپ کو مشکلات کا سامنا ہوتا تو وہ برطانیہ میں اس کے حق میں مظاہروں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔
صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شوکت ڈار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محفل کی جان ہوتے تھے۔ وہ جس محفل میں بھی شریک ہوتے، وہاں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتیں، کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بھی انہیں ہمیشہ متحرک دیکھا، وہ کمیونٹی کے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لیے بھی سرگرم رہتے تھے۔ صحافیوں اور سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ شوکت ڈار کی ہر شخص کے ساتھ ذاتی دوستی تھی اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکےگا۔
کمیونٹی کے مختلف افراد نے شوکت ڈار کے اہل خانہ اور ان کے دستِ راست وحید احمد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے بھی سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کا کہنا ہےکہ شوکت ڈار کی شعبہ صحافت اور کمیونٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔صحافت کے علاوہ مرحوم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی ہائی کمیشن سے رابطے میں رہتے تھے۔۔
مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان
اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار
وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ
بجلی چوری روکنے کیلئے فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام لانے کا فیصلہ
میر رضا کیس میں اب تک قتل کا کوئی سراغ نہیں ملا، کراچی پولیس چیف کا سینیٹ کمیٹی میں بیان
ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
ن لیگ نے صدر آزاد کشمیر کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی کو نامزد کردیا
حافظ نعیم کا پیٹرول پر لیوی ختم ہونے تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان
عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس: آئینی عدالت کیسے کیس سن سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم
یلو لائن بی آر ٹی کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے
• 38 منٹ پہلے میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
• 48 منٹ پہلے مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان
• 1 گھنٹے پہلے امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
• 2 گھنٹے پہلے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
• 2 گھنٹے پہلے پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا
• 2 گھنٹے پہلے وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ
