• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 8:19 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

دوحہ (15 ستمبر 2026): آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت متاثر ہونے کے بعد قطر نے باب المندب کی بندش کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے بھیانک نتائج سے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کی مہینوں طویل ناکہ بندی اور بحیرہ احمر کے ساحل پر حوثیوں کی حالیہ پیش قدمی کے بعد اہم آبی گزرگاہ باب المندب بند ہوگئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

قطری وزارت خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر میڈیا اور کمیونیکیشن ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے وارننگ جاری کی۔

ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے دنیا پہلے ہی کافی مشکلات کا شکار ہے، اس لیے ہم باب المندب کے متاثر ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بندش پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہوگی اور ہم اس کے نتائج پہلے ہی دیکھ رہے ہیں لہٰذا قطر سفارت کاری اور بات چیت پر زور دے رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے