• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 3:38 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف امریکی کمپنی ایپل نے پہلی بار تہہ ہونے والا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں کئی کمپنیوں کے فولڈ ایبل فون پہلے سے موجود ہیں تاہم ایپل نے پہلی بار فولڈ ہونے والا آئی فون مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیو نامی آئی فون کا حجم اور شکل پاسپورٹ کی طرح دکھتی ہے، گول کناروں کے ساتھ 19 سینٹی میٹر کی اسکرین دی گئی ہے، جسے افقی اور عمودی دونوں انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایپل کے مطابق فون کو فولڈ شدہ حالت میں استعمال کرنے کیلئے چھوٹی اسکرین موجود ہے، کھلی حالت میں یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔

واضح رہے کہ ڈیو نامی فولڈ ایبل فون کو مہنگا ترین آئی فون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا جس کے بہترین ورژن کی قیمت 3 ہزار 199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون 16 اور آئی فون 17 اچانک مہنگے، نئی قیمت کیا ہے؟

ایپل کے نئے سربراہ جان ٹرنس نے رنگا رنگ تقریب میں فون کی رونمائی کی، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتہائی مہنگے ترین آئی فون کی کامیابی جان ٹرنس کیلئے چیلنج بن سکتی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے