• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 6:03 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

ہیلسنکی : گوگل فن لینڈ میں اے آئی انفراسٹرکچر پر 15 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گا، ایٹمی بجلی خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فن لینڈ میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کلین انرجی کے فروغ کے لیے ’گوگل اے آئی کمٹمنٹ ٹو فن لینڈ‘ کے تحت دو برس کے دوران کم از کم 13 ارب یورو (15.1 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے مطابق یہ سرمایہ کاری 2027 اور 2028 کے دوران کی جائے گی، جس میں ڈیٹا سینٹرز، بجلی کے گرڈ میں بہتری، صاف توانائی اور بیٹری منصوبے شامل ہوں گے۔

ان منصوبوں سے گوگل کی مختلف سروسز، جن میں جیمینائی، سرچ، میپس اور یوٹیوب شامل ہیں کو مطلوبہ کمپیوٹنگ صلاحیت فراہم کی جائے گی۔

گوگل کے مطابق فن لینڈ میں ہونے والی یہ سرمایہ کاری تعمیراتی مرحلے کے دوران ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں تقریباً 3.6 ارب یورو کا اضافہ کرے گی، جبکہ منصوبوں کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سالانہ تقریباً 7 ہزار ملازمتوں کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔

فن لینڈ میں ایٹمی بجلی خریدنے کا معاہدہ

گوگل نے امریکا سے باہر پہلی مرتبہ ایٹمی توانائی کی خریداری کا معاہدہ بھی کرلیا ہے، فن لینڈ کی توانائی کمپنی فورٹم کے مطابق گوگل نے ملک کے دو ایٹمی بجلی گھروں میں سے ایک سے پیدا ہونے والی بجلی کا 50فیصد تک حصہ 22 سال تک خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

فورٹم کے مطابق طویل مدتی معاہدہ لوویسا ایٹمی بجلی گھر کی مدتِ استعمال بڑھانے اور اسے 2050 تک اپ گریڈ کرنے کے لیے معاشی استحکام فراہم کرے گا، یہ پلانٹ گوگل کے ہامینا ڈیٹا سینٹر کے قریب واقع ہے۔

گوگل کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر رتھ پورٹ نے ہیلسنکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ کے ساتھ ایٹمی توانائی کا معاہدہ امریکا سے باہر گوگل کا پہلا نیوکلیئر انرجی معاہدہ ہے اور کمپنی کی مجموعی حکمت عملی میں اس کی اہم حیثیت ہے۔

فن لینڈ ہی کیوں؟

فن لینڈ کا ٹھنڈا موسم بھی بڑے ڈیٹا سینٹرز کے لیے ایک اہم کشش ہے، کیونکہ سرد درجہ حرارت ڈیٹا سینٹرز سے پیدا ہونے والی حرارت کو کم کرنے کے لیے درکار توانائی کی مقدار گھٹا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں کم کاربن والی بجلی کی وافر دستیابی بھی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہے۔ مائیکرو سافٹ، بائٹ ڈانس اور گوگل سمیت متعدد کمپنیاں ڈیٹا سینٹرز کے لیے ایسے مقامات تلاش کر رہی ہیں جہاں توانائی کی لاگت کم رکھنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اہداف بھی پورے کیے جاسکیں۔

گوگل اور فورٹم نے فن لینڈ میں نئے ایٹمی بجلی گھروں اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کی ترقی کے امکانات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ گوگل کے اعلان کے بعد فورٹم کے حصص کی قیمت میں تقریباً 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے