• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 10:41 صبح
  • Australia

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کے نئے ماڈلز 9 ستمبر کو متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اس سال کے ایونٹ میں اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون 18 ائیر 2 کو متعارف نہیں کرایا جائے گا بلکہ آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کے ساتھ کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو پیش کیا جائے گا۔

مگر ایونٹ سے ایک دن پہلے پرو ماڈلز کے ڈیزائن کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

اس فوٹیج سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 18 پرو ماڈلز 4 رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

9 ستمبر کو اسے دنیا کے سامنے ایپل کے سالانہ ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

ڈارک چیری، بلیک، اسکائی بلیو اور سلور رنگوں میں یہ دونوں ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔

دیکھنے میں آئی فون 18 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے 17 پرو ماڈلز سے ہی ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔

دونوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی، البتہ کیمرا سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

یعنی اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کے کیمرا سسٹم میں کی جا رہی ہے۔

دونوں ماڈلز کے بیک پر نیا مین کیمرا ویری ایبل آپرچر ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جس سے صارفین کو فوٹوگرافی پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

دونوں فونز میں ایپل کے نئے اے 20 پرو پراسیسر اور موڈیم کو استعمال کیا جائے گا۔

اسی طرح پہلے سے زیادہ بڑی بیٹریز سے بیٹری لائف گزشتہ سال کے ماڈل سے زیادہ بہتر بنائی جائے گی۔

یہ ایپل کی تاریخ کا پہلا سال ہے جب سب سے کم قمت نئے آئی فون کی قیمت ہی لوگوں کو دنگ کر دے گی۔

اس سال 9 ستمبر کے ایونٹ میں جو نیا آئی فون سب سے کم قیمت ہوگا وہ آئی فون 18 پرو ہوگا۔

آئی فون 18 پرو کی کم از کم قیمت 1099 ڈالرز (3 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، وہ بھی اگر کمپنی کی جانب سے ریم کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آئی فونز ماڈلز کی قیمتوں میں کم از کم 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپل کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال ایپل کے فلیگ شپ فونز سب سے زیادہ مہنگے ہوں گے۔

وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا

بہت جلد آپ ایک ہی فون نمبر کو 2 آئی فونز میں استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

سستے تھرڈ پارٹی چارجر سے آپ کے فون کو ایک غیرمتوقع اثر کا سامنا ہوتا ہے

جی میل، ڈاکس اور کیپ کیلئے گوگل نے اے آئی وائس فیچرز متعارف کرا دیے

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت متعارف ہونے سے پہلے ہی لیک ہوگئی

اوپن اے آئی نے اپنا سب سے طاقتور اور ایڈوانسڈ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 6 متعارف کرا دیا

اقوام متحدہ میں دنیا کے عالمی نقشے میں صدیوں بعد تبدیلی پر کیوں غور کیا جا رہا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی اور کلاڈ سمیت معروف اے آئی ماڈلز کی سروسز بیک وقت معطل

ایسا لیپ ٹاپ جس کا وزن محض 799 گرام ہے

اقوام متحدہ کا فروری 2027 تک ایل نینو کی مضبوط شدت برقرار رہنے کا انتباہ

اس سال سب سے سستے نئے آئی فون کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

• 6 منٹ پہلے شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

• 8 منٹ پہلے ایونٹ سے ایک دن پہلے ایپل کے آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ڈیزائن لیک

• 20 منٹ پہلے آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی

آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی

• 26 منٹ پہلے مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

• 55 منٹ پہلے شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

• 57 منٹ پہلے میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

• 58 منٹ پہلے 'فالج کے بعد جوکرسکتا تھا کیا'، راہول رائے کا شادیوں میں رقص کرکے پیسے کمانے کا انکشاف

'فالج کے بعد جوکرسکتا تھا کیا'، راہول رائے کا شادیوں میں رقص کرکے پیسے کمانے کا انکشاف

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے