• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 5:15 شام
  • پاکستان

دونوں کھلاڑیوں سے فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ دورے کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش ہو گی، ذرائع

این سی سی آئی اے نے نوٹس دے کر دو کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ ادارے کو بھی دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کل این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے جہاں این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق جمعے کو این سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سے ان کے فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ دورے کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش ہو گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے