• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 7:18 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگا لیا۔

ٹیکس دہندگان نے پرانے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں غیرقانونی طور پر اثاثے ظاہر کیے۔ ملوث عناصر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیٹا کے تفصیلی تجزیے کے دوران 85 ٹیکس دہندگان کی جانب سے 2014 سے 2019 کے ٹیکس سالوں کے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں بعد ازاں تبدیلیاں کی گئیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان افراد نے مارچ 2025 سے جون 2026 کے دوران اپنے پرانے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں نقدی، سونا، پرائز بانڈز، جائیداد اور کاروباری سرمایہ ظاہر کیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت اصل ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کے 5 سال بعد ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں نظرثانی نہیں کی جاسکتی، تاہم سامنے آنے والے تمام کیسز میں مقررہ مدت گزرنے کے بعد ویلتھ اسٹیٹمنٹس تبدیل کیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق لاہور کے ایک کیس میں ٹیکس دہندہ نے مئی 2026 میں ٹیکس سال 2015 کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 10 کروڑ 28 لاکھ روپے کے فرضی فنڈز ظاہر کیے۔ بعد ازاں یہ رقم 2025 تک ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں منتقل کی جاتی رہی اور اسی رقم کو استعمال کرتے ہوئے مئی اور جون 2026 میں سات جائیدادیں خریدی گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق ان 7 جائیدادوں کی مالیت 6 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد ہے، جبکہ پوچھ گچھ کے دوران ٹیکس دہندہ فرضی فنڈز کا ذریعہ بتانے میں ناکام رہا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اس ایک کیس میں مبینہ طور پر 4 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس چوری کی کوشش کی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں 48 فوجداری تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ باقی کیسز میں کارروائی جاری ہے۔ لاہور کے کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فراڈ میں ملوث دیگر معاونین کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ یکم اکتوبرسے ملک میں لیٹ فائلرکی کیٹگری کومکمل طورپرختم کیا جارہا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے مہنگی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 3296 روپے 23 پیسے کا ہوگیا

پاکستان میں سونا فی تولہ 4 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا

ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام لانے اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کم کرنے کا مطالبہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا کل آخری روز، تاخیر پر بھاری جرمانے لگیں گے: ذرائع

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا روز ، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہرکرنے کے معاملے پربریفنگ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینےکا منصوبہ

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے ایف بی آر نے 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگا لیا

• 52 منٹ پہلے ایشین گیمز : سیمی فائنل میں پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشین گیمز : سیمی فائنل میں پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

• 1 گھنٹے پہلے محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں

• 2 گھنٹے پہلے پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

• 3 گھنٹے پہلے اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

• 4 گھنٹے پہلے حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

• 4 گھنٹے پہلے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

• 5 گھنٹے پہلے پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے