• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 12:29 شام
  • پاکستان

کارروائی کے دوران 32 لاکھ روپے نقد اور ہنڈی حوالہ سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل (اے سی سی) کراچی نے غیر قانونی ہنڈی حوالہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران 32 لاکھ روپے نقد اور ہنڈی حوالہ سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی سی کراچی کی نگرانی میں انکوائری نمبر 85/2026 کے سلسلے میں ٹیم نے صدر کے علاقے میں موبائل مارکیٹ کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران محمد علی، اعزاز احمد اور عبدالقدیر کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 32 لاکھ روپے نقد جبکہ ہنڈی حوالہ سے متعلق چیٹس اور ریکارڈ پر مشتمل 3 موبائل فونز برآمد کرکے تحویل میں لے لیے گئے۔ برآمد شدہ رقم اور دیگر شواہد کو ضابطے کے مطابق سیژر میمو کے تحت قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے اے سی سی کراچی کی جانب سے معاملے میں ملوث دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک سے وابستہ عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے