• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 10:43 صبح
  • پاکستان

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو ایران دنیا کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایرانی تیل کے علاوہ خطے سے گزرنے والے تیل کی مقدار ایران پر امریکی اور اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے تقریباً برابر ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے ٹیکس عائد کر سکتا ہے اور یہ فیصلہ بھی کر سکتا ہے کہ کس ملک کو توانائی فراہم کی جائے گی اور کسے نہیں، یہ صورتِ حال ناقابلِ قبول ایک بڑا خطرہ بن جائے گی۔

ایران پابندیوں میں نرمی یا معاشی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم عوام کی زندگی بہتر بنانے کے بجائے ہتھیار بنانے اور اپنے انقلاب کو دوسرے ممالک تک پھیلانے پر خرچ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں فیصلے ایسے سخت گیر شیعہ مذہبی رہنما کرتے ہیں جن کا مستقبل کے بارے میں قیامت سے متعلق انتہا پسندانہ تصور ہے۔

ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران حزب اللّٰہ، حماس اور عراق میں شیعہ میلیشیاؤں کی مالی معاونت کرتا ہے جبکہ دہشت گردی اور قتل کی سازشوں کی بھی سرپرستی میں ملوث ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے