• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:50 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

تہران : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ناکامی کے بعد واشنگٹن کا نیا حل پابندیاں لگانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد واشنگٹن کا نیا حل مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ 47 سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کے لیے ایران سے جنگ کی، جس نے بین الاقوامی سطح پر امریکا کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں سمیت 36 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا مقصد ایران کے فضائی سپلائی نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران ہتھیاروں اور غیر قانونی سامان کی منتقلی کے لیے ایوی ایشن سیکٹر استعمال کرتا ہے، جبکہ ہتھیاروں کی منتقلی میں معاونت کرنے والی ایئرلائنز کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں، جبکہ ایرانی ایئرلائنز سے کاروبار کرنے والوں کو عالمی مالیاتی نظام سے کٹنے کا خطرہ ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے