• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 1:56 شام
  • پاکستان

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں.

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔

پزشکیان کے مطابق وہ مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں، جن میں سے ایک ملاقات سات گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو فی الحال صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے