• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 1:07 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

جکارتہ (13 ستمبر 2026): بحیرہ جاوا میں 243 مسافروں سے بھرا لاپتہ بحری جہاز کا ایک مسافر ہلاک 102 کو بچا لیا گیا باقی کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی میڈؔیا کے مطابق بحیرہ جاوا میں لاپتہ ہونے والے بحری جہاز کی تلاش میں جانے والی ریسکیو ٹیمیں لاپتہ جہاز کے قریب پہنچ گئی ہیں اور 102 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ ایک مسافر ہلاک ہوا ہے۔

رپورت کے مطابق انڈونیشیائی حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے اور فیری پر سوار مزید مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے بحیرۂ جاوا میں لاپتہ جہاز کی تلاش کے لیے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز تعینات کر دیے ہیں اور علاقے میں موجود تمام بحری جہازوں کو ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیری سورابایا سے بنجر ماسن کی جانب سفر کر رہی تھی کہ موسم کی خرابی کے دوران اس کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا۔

انڈونیشیا: 243 مسافروں کو لے جانے والا جہاز بحیرہ جاوا میں لاپتہ

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے