• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:39 صبح
  • پاکستان

تقریباً 12 بی ون بمبار طیارے واپس امریکا میں اپنے ہوم اسٹیشنز منتقل کیے گئے، امریکی محکمہ دفاع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ سے امریکی بمبار طیارے کسی خطرے کے باعث واپس امریکا منتقل کیے گئے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی حکام کو بیس کے حوالے سے ایک خطرے کا علم تھا اسی لیے وہاں موجود بمبار طیاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع نے اتوار کو تصدیق کی تھی کہ بیس پر موجود بمبار طیارے جن کی تعداد تقریباً 12 بی ون سمجھی جارہی ہے واپس امریکا میں اپنے ہوم اسٹیشنز منتقل کردیئے گئے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طیارے محض اتفاقاً وہاں سے نہیں گئے بلکہ کچھ خطرات موجود تھے اس لیے دشمن کو موقع دینے کے بجائے طیاروں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ان افراد کے بارے میں بھی جانتا ہے جن کی جانب سے خطرہ پیدا کیا گیا۔

دہشت گردی کا خدشہ، امریکا نے برطانوی اڈے سے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے

خطرے کی نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں امریکی صدر نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق خدشہ ممکنہ تخریب کاری یا ایران کے ساتھ دوبارہ کشیدگی کی صورت میں حساس اور قیمتی طیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش سے متعلق ہوسکتا ہے۔

یہ پیش رفت 27 ستمبر کو فیئر فورڈ ایئربیس کے قریب تین مشتبہ گاڑیوں کی موجودگی کے بعد سامنے آئی تھی تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایئربیس محفوظ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طیاروں کی منتقلی کو معمول کی فوجی نقل و حرکت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر میں فوجی یونٹس اور اثاثوں کی جگہ تبدیل کرنا غیر معمولی بات نہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے