• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:39 صبح
  • پاکستان

دونوں واقعات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں

شہر قائد کے مختلف علاقوں سے ایک نوجوان اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔

ایدھی حکام کے مطابق نیوکراچی لاسی گوٹھ میں بسم اللہ چوک کے قریب گھر سے 21 سالہ نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی، جس کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں سپر ہائی وے کے علاقے احسن آباد میں سعید پلازہ سے 36 سالہ خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی۔

ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

دونوں واقعات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد واقعات کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے