خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل
امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا
انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار
ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان
(2 اکتوبر 2026): الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے اختتام تک ایران کے اطراف کے سمندری علاقے میں تین طیارہ بردار اور دو جنگی جہاز تعینات ہوں گے، جب کہ 2000 سے زائد امریکی فوجی مشرق وسطیٰ پہنچ رہے ہیں۔
یو ایس ایس مائیک مون سور گزشتہ دنوں سان ڈیاگو سے مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہو گیا ہے جب کہ طیارہ بردار جہاز روز ویلٹ بھی اپنے اسٹرائیک گروپ کے ساتھ سان ڈیاگو سے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اتنی بڑی عسکری طاقت جمع ہونے سے امریکی قیادت کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے کئی آپشن موجود ہوں گے۔
ٹرمپ کا زمینی فوج بھیجنے پر غور، کیا امریکا ایران پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے؟
