• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 3:26 شام
  • پاکستان

انتونیو گوتریس دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کل (منگل کو) پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران وہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

انتونیو گوتریس بھارت و پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

یو این سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ دیرینہ تعاون کے اعادے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا، عالمی امن و ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور اہم خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔

سیکریٹری جنرل کا دورہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا عکاس ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی دیرینہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے