• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 9:13 شام
  • پاکستان

پچھلی بار ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے اور اندازہ نہیں تھا کہ گولیاں چلیں گے مگر ہم اس بار خاموش نہیں رہیں گے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے ریاست گولی چلائے گی مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں اٹھائیں گے اور واپس چلے جائیں گے ہم اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے۔

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں ہم صرف ایک راستے سے نہیں جائیں گے بلکہ ہم موٹروے سے بھی جائیں گے جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار احتجاج میں ہم شاک میں تھے، ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے اور ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ریاست گولیاں بھی چلا سکتی ہے ہم خاموشی اپنی لاشیں اٹھا کر واپس آگئے، اس بار ہمیں پتا ہے ریاست گولی چلائے گی لیکن اس دفعہ اس طرح نہیں ہوگا کہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر انہیں دفن کریں اور خاموش رہیں یا لاشیں اٹھائیں اور پھر لوٹ آئیں گے اس بار ہم اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے۔

اگر دہشتگرد بن کر آئے تو واپس جانے نہیں دیں گے، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا

پی ٹی آئی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں سخت اقدامات، داخلی راستوں پر خندقیں، مورچے بنانے کا فیصلہ

دریں اثنا وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بیان بتایا ہے کہ ان کا مقصد صرف انتشار اور تباہی پھیلانا ہے، یہ لوگ پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے، تشدد اور خون خرابا چاہتے ہیں، عوام کے جان و مال اور روزگار کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ احتجاج کی کال مکمل طور پر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، سڑکیں بند کرنے اور عام زندگی معطل کرنے اور راستے بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے