• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 2:25 شام
  • پاکستان

جوڑے نے مئی 2024 میں شادی کی تھی۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملی بوبی براؤن اور ان کے شوہر جیک بونجیوی نے اپنی فیملی میں دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔

اسٹرینجر تھنگز اسٹار نے 17 ستمبر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بچے کی پہلی جھلک شیئر کی اور واضح کیا کہ جوڑے نے اس بار بھی ایڈاپٹ کیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملی نے نئے ایڈاپٹڈ بیٹے کے ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی بھی دیکھی جا سکتی ہے جس میں ’مام‘ لکھا ہے۔ جوڑے نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بچوں کے چہرے اور شناخت کو ظاہر نہیں کیا۔

View this post on Instagram

واضح رہے کہ ملی بوبی براؤن اور جیک بونجیوی نے مئی 2024 میں شادی کی تھی۔ جوڑے نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک بچی کو گود لیا ہے اور اب انہوں نے دوسرے بچے، ایک بیٹے کو بھی گود لیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے