• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 5:38 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

(17 ستمبر 2026): حکومت نے عوام کو بڑی پیشکش کر دی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے اکاؤنٹ میں ہزاروں روپے حاصل کر سکتے ہیں۔

ماحول کو بہتر بنائیں ماحولیاتی آلودگی اور تباہ کن موسمیاتی اثرات کے باعث یہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ لیکن کیسا ہو کہ آپ ماحول کو بہتر بھی بنائیں اور ساتھ ہزاروں روپے بھی پائیں۔

جی ہاں یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے حکومت عوام کے لیے ایسی منفرد اور پر کشش پیشکش لائی ہے کہ جس کے ذریعے اب ہر شہری ہزاروں روپے حاصل کر سکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے عوام کو پلاسٹک کی بوتلوں کے عوض، الیکٹرک بائیک اور اسکوٹی کے استعمال، دھویں والی گاڑی کی نشاندہی، درخت لگانے، سائیکل چلانے اور ماحول دوست دیگر اقدامات کرنے پر ہزاروں روپے پا سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت صرف ایک کلو خالی پلاسٹک کی بوتلیں جمع کر کے دیں اور اس کے بدلے 2500 روپے پائیں۔ ایک شہری زیادہ سے زیادہ 4 کلو پلاسٹک کی بوتلیں دے سکتا ہے، یعنی 10 ہزار روپے کمانے کا سنہری موقع ہے۔

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹی کے استعمال پر شہری کو ایک لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔ 50 ہزار روپے ای بائیک کی خریداری پر جب کہ 50 ہزار روپے ای بائیک کو 6000 کلومیٹر تک چلانے کے بعد ادا کیے جائیں گے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام میں دھوئیں والی گاڑیوں کی نشاندہی، زگ زگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے دھواں چھوڑتے بھٹوں کی اطلاع، بارش کے پانی کو محفوظ بنانا، 10 پودے لگانا سمیت 38 ماحول دوست پروگرام شامل ہیں، جن پر عمل کر کے شہری ہزاروں روپے با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے