• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 4:57 شام
  • پاکستان

انہوں نے دیگر امیر اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے عطیات دیں

معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے ریپر میکلمور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے اعلان کے بعد اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ کر دیا۔

بچوں کیلئے تعلیمی ویڈیوز بنانے والی مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل اکورسو ہے، نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دیے جائیں گے۔

مس ریچل نے دیگر امیر اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے عطیات دیں۔

View this post on Instagram

اس سے قبل میکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ٹور سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد دیگر سپورٹنگ فنکاروں نے بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹور چھوڑ دیا۔

دوسری جانب ایڈ شیران اور رابرٹ کرافٹ بھی انسانی امداد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے