برسلز: یورپی یونین نے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے بدھ کو یورپی پارلیمنٹ میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کیا۔
یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی سلامتی کونسل کے قیام کی حمایت کی جس میں یورپی یونین، برطانیہ، ناروے، یوکرین اور کینیڈا کے رہنماؤں کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو ہائبرڈ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔سکیورٹی کونسل کی تشکیل میں یوکرین، برطانیہ، ناروے، کینیڈا اور دیگر شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔
یورپی کمیشن کی صدر نے ہائبرڈحملوں سے نمٹنے کے لیے ردعمل میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا نیا نظام بھی تجویز کیا۔
ان ہائبرڈ واقعات میں تخریب کاری، آتش زنی اور ڈرونز کی دراندازی جیسے اقدامات شامل ہیں، جنہیں اکثر روس سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ اقدامات روایتی فوجی حملوں کی حد تک تو نہیں پہنچتے، تاہم یورپی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان تجاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی حکام براعظم کی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری خود اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ اس کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو فوجی اتحاد کے تحت یورپ کی مدد کرنے کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات بھی ہیں۔
تاہم، تجاویز کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہ آنے کے باعث بعض تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات نیٹو کے موجودہ ڈھانچوں کی نقل ثابت ہوسکتے ہیں، جس سے ممکنہ طور پر ابہام پیدا ہوگا اور یہ محض گفتگو کے لیے قائم فورمز تک محدود رہ سکتے ہیں۔
اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس
امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی: امریکی میڈیا کا دعویٰ
امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک
برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا
برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے
ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں
امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
• 25 منٹ پہلے یورپی یونین نے دوسرے ممالک کیساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا
• 1 گھنٹے پہلے 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا
60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان نے ازبکستان میں ہونیوالے چیس اولمپیاڈ ایونٹ میں اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
پاکستان نے ازبکستان میں ہونیوالے چیس اولمپیاڈ ایونٹ میں اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
• 4 گھنٹے پہلے پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
• 4 گھنٹے پہلے اسلام آباد: سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی زندگی کی بازی ہار گئی
اسلام آباد: سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی زندگی کی بازی ہار گئی
• 5 گھنٹے پہلے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
• 6 گھنٹے پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
