• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:08 صبح
  • پاکستان

ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث 29 نومبرکو قبل از وقت عام انتخابات کرانےکا اعلان کر دیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے حکومت کے اہم ہاؤسنگ قوانین کو منقسم پارلیمنٹ کی جانب سے مسترد کیے جانے اور ملک بھر میں ہونے والے بڑے احتجاج کے بعد اپنی سیاسی حمایت اور مینڈیٹ مضبوط کرنےکی کوشش کے طور پرکیا گیا ہے۔

ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیدرو سانچیز نےکہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ترقی پسند اکثریت حاصل کرنے کے لیے عوامی مینڈیٹ کی تجدید چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں متحرک ہونا ہوگا اور پارلیمنٹ میں بڑی اکثریت حاصل کرنی ہوگی جو ہمیں عوام کے لیے مزید سماجی اصلاحات لانے اور اسپین کو تبدیل کرنےکا عمل جاری رکھنے کے قابل بناسکے۔

پیدرو سانچیز نے اپنی حکومت کی غلطیوں اور انتخابی وعدوں کو پورا نہ کر پانےکا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ وہ جانتے ہیں اکثریت غیر مطمئن ہے۔

خیال رہےکہ پیدرو سانچیز عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کی کھل کر حمایت کرنے اور تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشہور ہیں۔ تاہم دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے کے امریکی مطالبات کو مسترد کرنے اور چین کی طرف جھکاؤ کی وجہ سے وہ امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کا نشانہ بھی بنے ہیں۔

جب یورپ کے دیگر ممالک نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے حوالے سے اپنی پالیسیاں سخت کیں، تو سانچیز مسلسل اس مؤقف پر قائم رہےکہ اسپین کی معاشی ترقی برقرار رکھنے کے لیے تارکین وطن ضروری ہیں۔ ان کے مطابق تارکین وطن تعمیرات، زراعت اور ہوٹل و ریسٹورنٹ کے شعبے جیسے اہم شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرتے ہیں اور اسپین کے دباؤ کا شکار فلاحی نظام کے لیے آمدنی پیدا کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے

نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے

امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کر لیا: اسرائیلی میڈیا

برطانوی فوجی اڈے پر حملے کا خدشہ، امر یکا نے اپنے بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیے

دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران نے خبردار کردیا

سائبیریا کی انسداد طاعون لیبارٹری میں مبینہ خطرناک انفیکشن کے باعث خاتون ہلاک: روسی حکام

آج صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا

انجلینا جولی کا غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ

امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں پڑھا تھا: رپورٹ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث قبل از وقت عام انتخابات کرانےکا اعلان

• 25 منٹ پہلے حکومت کا پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

• 59 منٹ پہلے عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے

• 2 گھنٹے پہلے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، بولرکے باؤنسر پرگیند بیٹرکےسر سے اڑتی ہوئی براہ راست باؤنڈری پارکرگئی

کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، بولرکے باؤنسر پرگیند بیٹرکےسر سے اڑتی ہوئی براہ راست باؤنڈری پارکرگئی

• 2 گھنٹے پہلے قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر پاکستانی فلم ’وکھری‘ ساؤتھ ایشین فلم سیزن میں شامل

قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر پاکستانی فلم ’وکھری‘ ساؤتھ ایشین فلم سیزن میں شامل

• 3 گھنٹے پہلے چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

• 3 گھنٹے پہلے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار

• 3 گھنٹے پہلے روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے