• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 6:36 شام
  • پاکستان

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمد پر افسران اور جوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

آئی جی اسلام آباد کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

آئی جی اسلام آباد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران و جوانوں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں۔ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے گا، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں احتساب اور نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے پولیس فورس کے پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کرنے پر زور دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے لیے واضح ترجیحات کا اظہار کیا۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پولیس فورس ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اسلام آباد پولیس پوری ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے