• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 10:38 شام
  • پاکستان

کیا کینسر جیسے جان لیوا مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

بس بیٹھنے کے وقت میں محض 15 منٹ کی کمی لاکر آپ اس جان لیوا مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ سست طرز زندگی یا بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت میں 15 منٹ کی کمی سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 2 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 59 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کی اوسط عمر 61 سال تھی۔

ان افراد کی روزمرہ کی جسمانی سرگرمیوں کو اسمارٹ واچز کے ذریعے ٹریک کیا گیا۔

اس کے بعد ان کی صحت کا 8 سال تک جائزہ لیا گیا جس دوران 2385 کینسر کے کیسز سامنے آئے۔

محققین کے تیار کردہ ماڈلز کے ذریعے یہ تجزیہ کیا گیا کہ روزمرہ کی جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کے خطرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

رات کے وقت مکمل تاریکی کرکے نہ سونے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے سے کینسر کی متعدد اقسام بشمول مثانے، بریسٹ، آنتوں، گردوں اور معدے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لوگ جتنا زیادہ جسمانی طور پر متحرک ہوتے ہیں، کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ اتنا کم ہو جاتا ہے۔

مثال کے طور پر بیتھنے کے وقت میں 15 منٹ کم کرکے کسی قسم کی جسمانی سرگرمی کو معمول بنانے سے کینسر کا خطرہ 2 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اگر اس وقت کو 30 منٹ تک کم کیا جائے تو کینسر کا خطرہ 8 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

3 منٹ تک دوڑنے سے مسلز، جگر، آنتوں، مدافعتی نظام اور اعضا کو 90 منٹ تک ورزش کرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔

محققین نے بتایا کہ ضروری نہیں کہ آپ زیادہ ورزش کرنا شروع کر دیں بلکہ روزمرہ کی سرگرمیاں جیسے گھر کا سودا سلف لانا یا لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا استعمال کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہوئے۔

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

تازہ ترین

• 11 منٹ پہلے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

• 12 منٹ پہلے ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

• 38 منٹ پہلے بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

• 53 منٹ پہلے خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا

خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟

مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟

• 2 گھنٹے پہلے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

• 3 گھنٹے پہلے دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں

دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں

• 3 گھنٹے پہلے حکومت کا موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

حکومت کا موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے