• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 10:53 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

(17 ستمبر 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کو بند کرنے یا تبدیل کروانے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز متعارف کروانے کی تجویز وفاقی کابینہ میں زیرِ غور ہے، حتمی فیصلہ ہونے کی صورت میں عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ آگاہ کیا جائے گا جبکہ کسی نوٹ کی بندش کی صورت میں اسے تبدیل کروانے کیلیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔

مرکزی بینک نے عوام کو ہدایت کی کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق معلومات کیلیے صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے