• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

کوہاٹ پولیس مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبارکی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی جوافغان شہری تھا

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکہ کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے، افغان طالبان کا دوہرا معیار بے نقاب ہوگیا۔

کوہاٹ پولیس مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبارکی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی جوافغان شہری تھا

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے، کوہاٹ بم دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے پرطالبان ترجمان کا دوہرا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا۔ ترجمان طالبان رجیم نے بین الاقوامی چینل پر دہشت گردی کی افغان سرپرستی سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹے دعوے کیے ہیں، کوہاٹ پولیس مسجد میں افغان خودکش بمبار کی شناخت اس بات کا ایک اور واضح ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، گذشتہ ماہ غلام خان کے قریب افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پندرہ دہشتگرد مارے گئے تھے۔

جنوبی وزیرستان میں شوال کے علاقے میں دراندازی روکتے ہوئے ،5 خوارج جہنم واصل کیےتھے، سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لیکرموثر کارروائیاں کیں۔

کل رات، کُرم کے بارڈر پر تشکیل بارڈر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کو چاق و چوبند دستوں نے جوانمردی سے مار بھگایا تھا اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس اورعالمی میڈیا بھی افغان طالبان کی سرپرستی میں پنپتی دہشت گردی کوآشکارکرچکا ہے

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان سمیت 20سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

امریکی جریدہ کے مطابق سرحد پاردہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیم القاعدہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کوتربیت فراہم کررہی ہے۔

صدرسلامتی کونسل کرسٹینا مارکوس لاسن نے بھی کہا تھا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کے تربیتی مراکز،منصوبہ بندی اورمعاونت کوختم کرے۔

چینی مندوب فو کونگ کے مطابق افغانستان میں داعش، ای ٹی آئی ایم ، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان سمیت دیگردہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمتعدد بارواضح کرچکے ہیں کہ افغان طالبان رجیم نے افغانستان کودہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان رجیم افغان سرزمین پرجنگجووں کی بھرتی،تربیت اوراسلحہ کی فراہمی سے دہشتگردوں کی مدد کررہی ہے، دہشتگردی کی مسلسل سرپرستی کرتے ہوئے افغان طالبان کا اظہار افسوس مضحکہ خیز ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے