• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 9:04 شام
  • پاکستان

کراچی: اپوزیشن کے شور شرابے میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا گیا۔

وزیرداخلہ ضیا لنجار نے ایوان میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا، اپوزیشن ارکان نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

بل میں کہا گیا ہےکہ کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئر ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سنبھالےگا۔ نئے منتخب میئرکے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش نمائندے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کریں گے۔

ڈپٹی میئر وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جو اجلاسوں کی صدارت کرےگا۔

یوسی چیئرمین غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کرکے ایس بی سی اے کو اطلاع دیں گے۔ بل میں مصالحتی فورم کو بھی شامل کیا گیا ہے، 90 دن میں فورم تشکیل دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گئی، ایم کیو ایم جانتی ہے ان کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے، ایم کیوایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کی منظوری پر شور شرابا کیا، عوام میں ایم کیوایم کی مقبولیت صفر ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا اسمبلی میں رویہ منافقانہ تھا، پیپلزپارٹی کسی دباؤ میں آکر کچھ نہیں کر رہی، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود ہے، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے تمام احکامات کو ہوا میں اڑادیا، دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں میئر سب سے زیادہ بااختیار ہے۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر پی پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، بلدیاتی نظام کو سب مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، جو کلاز آج پیش کی اور منظور ہوئی وہ افسوس ناک ہے، سندھ حکومت اختیارات کی منتقلی کو تیار نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد انہوں نے اختیارات نچلی سطح پر تقسیم نہیں کیے، یہ بل فضول ہے، یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں، یہ چاہتے ہیں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر موجود رہیں، جماعت اسلامی اسے جمہوریت کا نقصان سمجھتی ہے اور اسے مسترد کرتی ہے۔

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو کل یا آج ہی مرجاؤں: سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس سے مکالمہ

کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر کے قیام پر کام کا آغاز

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

کسی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست نمٹادی

میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے: پولیس سرجن

ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع

قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں،کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار

کراچی: نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کی ہزاروں روپے زائد وصولی

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

• 17 منٹ پہلے مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

• 27 منٹ پہلے کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئرہی ایڈمنسٹریٹرکے اختیارات سنبھالےگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور

• 42 منٹ پہلے پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ میں تجارتی سرپلس48کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا

پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ میں تجارتی سرپلس48کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا

• 1 گھنٹے پہلے کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟

کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

• 2 گھنٹے پہلے میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے ننگشیا ریجن کا میڈیا کلاؤڈ پلیٹ فارم

ننگشیا ریجن کا میڈیا کلاؤڈ پلیٹ فارم

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے