• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سائمہ واجد کے استعفے سے ایک روز قبل ایک کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی اور عالمی ادارۂ صحت کی جنوب مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر سائمہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق سائمہ واجد نے یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او اور بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے مالی بے ضابطگی، جعلسازی اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے دوران کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے انہیں جولائی 2025 میں بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر بھیج دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سائمہ واجد کے استعفے سے ایک روز قبل ایک کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

ان پر چین کے سفر سے متعلق مالی بے ضابطگی، تعلیمی اسناد کے بارے میں غلط معلومات دینے اور بنگلہ دیش میں زمین کے غیر قانونی حصول سمیت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سائمہ واجد نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

سائمہ واجد نے اپنے استعفے میں کہا کہ انہیں مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکا گیا اور تقریباً ایک سال سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ان کی مالی صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی تھی۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کی قیادت پر اعتماد ختم ہونے کا بھی اظہار کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان کے استعفے پر ادارے کی متعلقہ کمیٹی اور ایگزیکٹو بورڈ غور کریں گے۔ نئی ریجنل ڈائریکٹر کے انتخاب تک ڈاکٹر نیلیش بدھا قائم مقام سربراہ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

سائمہ واجد نے 2024 کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونا باقی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے