• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 12:07 صبح
  • پاکستان

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

کراچی (20 ستمبر 2026): احسن باد میں گھر سے ایک ہی خاندان کی ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔

لاشوں کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید اسپتال میں مکمل کیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید نے بتایا کہ لاشوں پر کسی قسم کے تشدد یا تیز دھار آلے کے وار کے نشانات نہیں پائے گئے۔

ڈاکٹر سمعیہ سعید کے مطابق لاشوں سے مختلف اجزا لے کر کیمیکل ایگزامن کیلیے لیبارٹری بھیج دیے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا حتمی علم ہو سکے گا۔

واقعے کا پس منظر

آج احسن آباد میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشیں ڈاکٹر، اس کی اہلیہ اور تین بچوں کی ہیں، متوفی ڈاکٹر عمر احسن آباد کے اسپتال میں ملازمت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں اور موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر لیا گیا اور کرائم سین کا جائزہ لینے سمیت شواہد اکٹھا کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ

دریں اثنا، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی احسن آباد کرائم سین پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ مددگار 15 پر پڑوسیوں نے اطلاع دی اور پولیس نے آکر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ میاں بیوی اور تینوں بچوں کی لاشیں ایک ہی کمرے میں تھیں، ڈاکٹر عمر کا ایک بھائی پنجاب میں رہائش پذیر ہے، جو لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے۔

زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ تینوں بچوں کی عمر 10 سال سے کم ہے، کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہا ہے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت سامنے آ سکے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے