• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:34 شام
  • پاکستان

شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرینِ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے