• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 3:02 شام
  • پاکستان

کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے، سسٹم کے زیرِ اثر ​آج سے 15 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ​14 سے 15 ستمبر کے دوران سانگھڑ، خیرپور ، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ​14 سے 15 ستمبر کے دوران کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، آج اور کل درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی

دوسری جانب سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیان چند ایسرانی کے مطابق پی ڈی ایم اے اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 ہائی الرٹ رہیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان سمیت سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ڈویژن میں بھی 14 سے 16 ستمبر کے دوران بارش ہو سکتی ہے اس لیے تمام ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکمے مشینری اور عملہ تیار رکھیں۔

14 سے 16 ستمبر تک سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بھی آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے

12 سے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم ا ے

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات، ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

کراچی: چلتا پھرتا بم، چنگچی رکشے میں غیرقانونی گیس فلنگ اسٹیشن قائم، ویڈیو وائرل

صدر زرداری کا بیرون ملک کا دورہ نجی تھا، اخراجات خود ادا کیے: ترجمان

بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کا معاملہ پھر گرم ہوگیا

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کنسرٹ میں بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش، مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار میں جھگڑا

ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے: قادر پٹیل

یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے جبکہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے، پاکستان میں یمنی سفیر مطہر العشبی

ہم ہجرت کرکے قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا ہے: خالد مقبول

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کی شرکت

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزی بھی جاری

• 44 منٹ پہلے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

• 48 منٹ پہلے نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

• 1 گھنٹے پہلے یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

• 1 گھنٹے پہلے سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات، ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

• 2 گھنٹے پہلے ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

• 2 گھنٹے پہلے نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم

نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم

• 3 گھنٹے پہلے غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے