• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 1:28 شام
  • پاکستان

ملزم نے متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلوانے کے وعدے پر شہری سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے، ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رئیس احمد علوی ولد اعجاز احمد نے شہری کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیا لیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 22(b) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم بطور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP) رجسٹرڈ نہیں تھا۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران بینکنگ ریکارڈ اور دیگر دستاویزی شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے