• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 6:49 صبح
  • پاکستان

ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی تھی

شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے میں مقتول کی شناخت کا معاملہ الجھ گیا ابتدائی طور پر ہلاک شخص کی شناخت عاصم کے نام سے کی گئی تھی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ عاصم گھر پر موجود ہیں جس کے بعد پولیس نے شناخت کے عمل کو دوبارہ شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق سولجر بازار میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے مبینہ طور پر چھینا جھپٹی کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

عینی شاہد فہیم احمد کے مطابق جاں بحق شخص ان کے ساتھی کے ساتھ عاصم لمکا والے کے پاس کام کرتا تھا۔ مقتول لائنز ایریا کا رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق سکھر سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی تھی، تاہم دوستوں سے رابطے کے بعد معلوم ہوا کہ عاصم گھر پر موجود ہیں، جس سے شناخت مشکوک ہوگئی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طور پر ڈاکو ہوسکتا ہے تاہم اس کی حتمی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان اور ہلاک شخص کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے