• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 9:28 صبح
  • پاکستان

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے

شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکٹر 4 میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں زخمی ملزم کی شناخت محمد عمیر کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی جسے مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے