• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 9:51 صبح
  • پاکستان

زخمی شخص تقریباً 80 فیصد جھلس چکا ہے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں اکبری مسجد کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق آگ لگنے سے 45 سالہ نوید جھلس گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث آگ بھڑکی جس کی زد میں آکر نوید بری طرح جھلس گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص تقریباً 80 فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے