• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 6:29 صبح
  • پاکستان

پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو فرار ہونے میں مدد دی، لواحقین

کراچی میں شاہراہِ آواری ٹاور کے قریب کار کی ٹکر سے 19 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا واقعے کے خلاف لواحقین نے آرٹلری میدان تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

ورثا کے مطابق جاں بحق نوجوان ذیشان موبائل شاپ پر کام کرتا تھا اور حادثے کے وقت موبائل فون کی ڈیلیوری کے لیے بہادرآباد سے کلفٹن جا رہا تھا۔ حادثہ جمعرات کی شب تقریباً 9 بجے پیش آیا کار مبینہ طور پر ایک نو عمر لڑکا چلا رہا تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا جبکہ کار میں موجود خاتون ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو فرار ہونے میں مدد دی اور واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا رہا۔

لواحقین اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے