کمپنی پاکستان سے اب تک 300 ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کرچکی ہے
پاکستان میں ٹیکسٹائل شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی توسیع کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں 2014 سے سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی چیلنج فیشن نے جدید ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چیلنج فیشن کے سی ای او چن یان کے مطابق کمپنی پاکستان سے اب تک 300 ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کرچکی ہے۔
چن یان نے کہا کہ کمپنی کپڑے اور ملبوسات کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بہت بڑی فیکٹری قائم کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت 25 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سالانہ 400 ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
