• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:52 شام
  • پاکستان

قالین صاف کرنے کی مختصر ویڈیو نے امریکی سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی

یہ ویڈیو 24 ستمبر 2026 کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں امریکی فوجی اہلکار چینی صدر شی جن پنگ کیلئے ریڈ کارپٹ صاف کررہے ہیں.

ویڈیو میں شی جن پنگ کی آمد سے چند لمحے قبل جوائنٹ بیس اینڈریوز پر فوجی اہلکار سرخ قالین کو ہاتھوں سے صاف اور درست کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ قالین تقریباً 30 میٹر (98 فٹ) طویل تھا۔

شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی میزبانی میں تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے۔ استقبال میں 21 توپوں کی سلامی، امریکی اور چینی قومی ترانے، گارڈ آف آنر اور B-1 بمبار طیاروں، F-16 اور F-22 جنگی طیاروں کا فضائی مظاہرہ بھی شامل تھا۔

قالین صاف کرنے کی مختصر ویڈیو نے امریکی سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی، جہاں بعض ناقدین نے اسے غیر معمولی سفارتی استقبال قرار دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے