• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:43 شام
  • پاکستان

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے

1200 میگاواٹ کا چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں بجلی کی پیدوار شروع کردے گا۔

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے مطابق 1200 میگاواٹ کا یہ منصوبہ 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔

معاہدے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے دستخط کیے۔

چشمہ-5 سیف گارڈز معاہدے کی تقریبِ دستخط میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین شان ژونگ ڈے نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے مارچ 2026 میں چشمہ-5 سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دی تھی۔ معاہدے کو پاکستان کے پرامن ایٹمی عزم اور بین الاقوامی عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب بھی مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلی گئی ہے۔ 1200 میگاواٹ کا چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے قومی گرڈ کو سستی، کم کاربن اور پائیدار بجلی فراہم کی جاسکے گی۔

پاکستان اس وقت مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس کامیابی سے چلا رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چیئرمین چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں پرامن ایٹمی تعاون کے مستقبل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے